ُوحُ القُدس کون ہے؟
کیا آپ نے کبھی اُس کے بارے میں سوچا ہے کہ رُوحُ القُدس کون ہے؟ آپ اکیلے ایسا نہیں کر رہے۔یوحنا بپتسمہ دینے والے کے شاگردوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ’’ ہم نے تو سُنا بھی نہیں کہ رُوحُ القُدس نازل ہو ا ہے‘‘۔ (اعمال 2:19)۔
کیا آپ نے کبھی اُس کے بارے میں سوچا ہے کہ رُوحُ القُدس کون ہے؟ آپ اکیلے ایسا نہیں کر رہے۔یوحنا بپتسمہ دینے والے کے شاگردوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ’’ ہم نے تو سُنا بھی نہیں کہ رُوحُ القُدس نازل ہو ا ہے‘‘۔ (اعمال 2:19)۔
لہذا آئیے خدا کے کلام میں سے دیکھیں اور رُوحُ القُدس کے بارے میں کچھ جانیں کہ کیوں یہ ایک اہم موضوع ہے:
رُوحُ القُدس کون ہے؟
وہ خدا اور خود یسوع کا رُوحُ ہے(رومیوں9:8 ) ۔یوحنا 13:16 میں لکھا ہے کہ ’’ یہ رُوحُ القُدس ہے جو تمہیں تمام سچائی کی راہ دکھائے گا۔۔۔۔۔‘‘
رُوحُ القُدس کیا کام کرتا ہے؟
رُوحُ القُدس ہمیں اطمینان دیتا ہے (یو حنا 16:14 ) ؛ہمارے لئے دُعا کرتا ہے (رومیوں 26:8)؛ اور سچائی کی طرف ہماری راہنمائی کرتا ہے ( یوحنا 3:16 1)۔یہ اُن باتوں میں سے چند ہیں جو رُوحُ القدس ہمارے لئے کرتا ہے۔
رُوحُ القُدس کہاں رہتا ہے؟
رُوحُ القُدس ہر جگہ موجود ہے(زبور 8-7:139) ،یہاں تک کہ ہمارے اندر بھی سکونت کرتا ہے۔ ’’تمہارا بدن رُوحُ القُدس کا مقدس ہے جو تم میں بسا ہوا ہے اور تم کو خُدا کی طرف سے ملا ہے‘‘۔ (1-کرنتھیوں 19:6)
رُوح الُقدس کیوں نازل ہوا ؟
یسوع کو جلال دینے اور ہمیں قوت دینے کے لئے تاکہ ہم اُسکا پیغام ہر جگہ پر پہنچا سکیں ۔ ’’لیکن جب رُوحُ الُقدس تم پر نازل ہو گا تو تم قوت پاؤگے اور یروشلیم اور تمام یہودیہ اور سامریہ میں بلکہ زمین کی انتہا تک میرے گواہ ہو گے ۔‘‘(اعمال 8:1 )
ہماری زندگی میں رُوح الُقدس کی قوت
گلتیوں16:5میں لکھا ہے۔’’مگر میں یہ کہتا ہوں کہ رُوح کے موافق چلو تو جسم کی خواہش کو ہرگز پورا نہ کرو گے۔‘‘
باقی مذاہب ہمیں ایک مخصوص طریقہ سے زندگی گزارنے کو کہتے ہیں مگر مسیحیوں کے پاس یہ طاقت ہے کہ وہ خُدا کے طریقہ سے زندگی گزاریں : یہ طاقت رُوحُ الُقدس ہے جو ہمارے اندر بستا ہے ۔ ہم اِس قوت کے ساتھ کیسے مُنسلک ہو سکتے ہیں ؟
- آپکی خواہش ہو نی چاہیے کہ رُوح الُقدس آپکی راہنمائی کرے(متی6:5)
- اپنے گناہوں کا اعتراف کریں (1-یوحنا9:1)
- اپنی زندگی کا ہر شعبہ خُدا کو دے دیں ( رومیوں2-1:12)
- ایمان کے ساتھ رُوح ُالُقدس کی طاقت کو قبول کریں ۔اُسکے حکم کے مطابق ( رُوح سے معمور ہوتے جاؤ -افسیوں18:5)اور وعدہ ( ’’اگر اُسکی مرضی کے موافق کچھ مانگتے ہیں تو وہ ہماری سُنتا ہے ۔۔۔۔‘‘1-یوحنا14:5)
آپ خُدا سے بات کر سکتے ہیں اور کچھ یوں کہہ سکتے ہیں :’’مہربانی سے خُدا مجھے تیری ضرورت ہے۔ میں نے جو غلط کام کیے ہیں اُنکی معافی مانگتا ہوں ۔ میں چاہتا ہوں تو میری مدد کر ۔ میں جانتا ہوں کہ میرے گناہ معاف ہو چُکے ہیں کیونکہ تو نے یسوع کو صلیب پر مرنے کے لئے بھیجا تھا۔ تیرا شکر ہو کہ تو نے مجھے معاف کیِا۔ میں چاہتا ہوں کہ یسوع میری زندگی پر اختیار رکھے ۔ مہربانی کر کے مجھے رُوحُ الُقدس سے معمور ہو کر ، مجھے اپنی حکمت دے اور اپنی زندگی بسر کرنے کی طاقت دے جس سے تیرے نام کو جلال ملے۔‘‘
یسوع کی طرف دیکھیں۔۔۔۔۔
۔۔۔۔کہ وہ آپکو رُوحُ الُقدس سے معمور کرے جو آپکو اپنی زندگی بسر کرنے کے لئے طاقت دے جس سے خُدا کے نام کو جلال ملے۔